• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری عزت عورت کی حیثیت سے کی جائے، شیریں مزاری

وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہماری عزت کسی کی ماں بہن بیٹی بیوی کے طورپر نہیں عورت کی حیثیت سے کی جائے، اپوزیشن لیڈر کی یہ بات درست نہیں کہ وہ قوم کی بیٹی تھی بلکہ کہیں عورت تھی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں یہ قبول نہیں کہ ہم نے کس محرم کو ساتھ لے کر نکلنا ہے، ماڈل ٹاؤن میں دو خواتین کے منہ میں گولیاں ماری گئیں، ہم عابد باکسر کو بھول گئے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ شہبازشریف کو عورتوں کا بڑا درد ہے تو ماڈل ٹاؤن کا بھی ذکر کرلیتے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں سزائے موت پر بھی سوچ سمجھ کر بات کرنا چاہیے، بہت سے ممالک میں موت کی سزا دی گئی مگر جرائم نہیں رکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مرد اپنے آپ کو قابو نہیں کرسکتے تو انہیں گھروں میں بند کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سرعام پھانسی پر ڈیٹا نکال کر تحقیق کرلیں کس ملک میں کتنے جرائم رکے۔

تازہ ترین