ملتان ،لودھراں،خان گڑھ (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ ،نامہ نگار) خوشاب میں سینئروکیل ملک مشتاق کےقتل کیخلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پروکلانے عدالتی بائیکاٹ کیا ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیااور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں جس پر بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ بار عہدیداران کی جانب سے ملزموں کی فوری گرفتاری اور انھیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے احتجاجاً ہڑتال کی اسی طرح ڈسٹرکٹ بار لودھراں ، تحصیل بار کہروڑ پکا ، اور تحصیل بار دنیاپور کے وکلاء بھی عدالتوں میں پیش نہ ہوئے دوردراز سے آئے ہوئے سائلین کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔