کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمن اور بی یو جے کے صدر ایوب ترین کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد نے ان کے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی، وفد نے وزیراعلی کو کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریبات کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی، وزیراعلیٰ نے دعوت قبول کرتے ہوئے گولڈن جوبلی تقریبات کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا اکیڈیمی، صحافیوں کی رہائشی اسکیم کی چاردیواری اور دیگر ترقیاتی کاموں اور پریس کلب میں کینٹین کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی جو صوبائی حکومت کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں، وزیراعلی نے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔