آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایک گھنٹے میں 12 کلو کا برگر چٹ کرنے کا چیلنج

ایک برطانوی ریسٹورنٹ نے دیوہیکل برگر تیار کیا ہے جس کا وزن تقریباً 12 کلوگرام سے زائد ہے۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پیٹو حضرات کو یہ چینلج دیا ہے کہ جس نے بھی یہ برگر ایک گھنٹے میں چٹ کردیا اس سے بل نہیں لیا جائے گا۔

56 برگروں کے برابر اس برگر میں 24 پاونڈ گوشت، پنیر شامل کیا گیا ہے جبکہ خنزیر کے گوشت کو 20 ٹکڑے بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس دیوہیکل برگر میں 30 ہزار کیلوریز موجود ہیں۔

ریستوران کے مطابق ایک شخص نے اسے کھانے کی کوشش کی لیکن تصویرسے ہٹ کر جب اس نے برگر کی اصل جسامت دیکھی تو اس کی ہمت اور چاہت دونوں دم توڑ گئے

دلچسپ و عجیب سے مزید