کورونا وائرس کی وباء کے باعث بندش کے 7 ماہ بعد اسکول کھلنے کے پہلے دن پشاور کے تعلیمی اداروں سے گنجائش نہ ہونے پر کچھ طلباء کو گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
تعلیمی اداروں میں سماجی فاصلے کے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
پشاور کے اسامہ ظفر سینٹینل ماڈل اسکول کے وائس پرنسپل ممریز خان نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلاس رومز میں طلباء کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گنجائش نہ ہونے پر طلباء کو گھروں کو واپس بھیج دیا گیا، تعلیمی اداروں میں طلباء 2 یا 3 شفٹوں میں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
کراچی: اسکول کھلنے کے پہلے ہی دن طالبہ گر کر جاں بحق
پرنسپل ممریز خان کا مزید کہنا ہے کہ 3 شفٹیں ہونے کی صورت میں طلباء کو 2 روزبعد آنا ہو گا، پہلے دن آنے والے طلباء کی اگلے دن چھٹی ہو گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ محکمۂ تعلیم نے اسمارٹ سلیبس تیار کیا ہے، اس اسمارٹ سلیبس کے مطابق نصاب کو مختصر کیا جا رہا ہے۔