• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت نے جان شیر خان کی خدمات حاصل کر لیں

خیبر پختونخوا کی حکومت نے اسکواش کے فروغ کے لیے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی خدمات حاصل کر لیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا کہ حکومت نے کھلاڑیوں کی کوچنگ کا موقع دے کر صوبے کے بچوں کو ٹریننگ دینے کی خواہش پوری کردی ہے،  ملک کو نئے عالمی چیمپئن دینے کی بھر پور کوشش کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن اچھی تربیت کا فقدان ہے، جتنی سہولیات خیبرپختونخوا میں کھلاڑیوں کو ملتی ہیں کسی ملک میں بھی نہیں ملتیں۔

جان شیر خان نے کہا کہ اسکواش واحد کھیل ہے جس میں کوچنگ اور ٹرینگ کی بہت اہمیت ہے، 25 سال اسکواش کھیل چکا ہوں اور اب بھی کھیل سکتا ہوں۔

تازہ ترین