• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی


وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 2 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی جبکہ دوہری شہریت کے حامل افراد کے الیکشن میں حصہ لینے اور سینیٹ میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کے آئینی ترمیم بل کو منظور کرلیا۔

وزیراعظم عمران کان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ای سی سی کے 2 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مشکوک پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیے گئے، جبکہ اجلاس کے دوران نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ کے سی ای او،  نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے سی ای او اور مسابقتی کمیشن میں ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔ 

اس کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ نے پشاور، لاہور، راولپنڈی میں اسپیشل کورٹ کے ججز کی تعیناتیوں کی منظوری بھی دے دی گئی، جبکہ کابینہ نے جدید جیل کی تعمیر کے لیے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے، سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل 2020 پیش کیا گیا جس کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں سول سروس اکیڈمی کے اسٹیٹس کا معاملہ بھی پیش کردیا گیا۔

تازہ ترین