• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڑی پور، شوہر نے دوست کی مدد سے بیوی کو قتل کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور تھانے کی حدود ماڑی پور گریکس مسلم کالونی میں واقع گھر سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش کو سول اسپتال لایا گیا جہاں اسکی شناخت 23سالہ صباء زوجہ سکندر کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او غفار شاہ کے مطابق خاتون کو اسکے شوہر سکندر نے اپنے دوست دائم کی مدد سے ڈوپٹے سے پھندا لگا کر قتل کیا اور اپنی 7ماہ کی بچی کو لیکر فرار ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ مقتولہ نے ملزم کیساتھ4سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔

تازہ ترین