کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال شہباز شریف کا اسمبلی میں بیان، جس موٹروے پر یہ واقعہ پیش آیا وہ نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگ نے بنائی تھی، بیان پر شہباز گل نے شہباز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا، کیا انہیں استعفیٰ دینا چاہئے؟ شہباز شریف کا بیان اور شہباز گل کا مطالبہ دونوں ہی غلط ہیں، شہباز شریف کے اسمبلی میں بیان سے زیادہ قابل مذمت اس پر تالیاں بجانے والے ارکان ہیں،منیب فاروق نے کہا کہ موقع کوئی بھی ہو نواز اور شہباز شریف موٹروے بنانے کا کریڈٹ لینا نہیں بھولتے ہیں، شہباز شریف کا خاتون سے زیادتی کے واقعہ پر بحث میں موٹروے بنانے کا کریڈٹ لینا بڑی بے رحم بات ہے، قومی اسمبلی میں جو لوگ بھی اس واقعہ پر بات کے دوران ہنس رہے تھے وہ انتہائی بے رحم ہیں، سی سی پی او لاہور بھی کل عجیب نشان بنا کر ہنستے ہوئے اپنے متنازع بیان پر معذرت کررہے تھے، یہاں کس نے استعفیٰ دیا ہے جو شہباز شریف دیدیں گے، استعفے تو بہت عزت دار لوگ دیتے ہیں، شہباز شریف کو غلطی کا احساس ہوگیا ہے تو اسمبلی میں آکر اس پر معذرت کرنی چاہئے۔