• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے زیادتی کیس، شہباز شریف نے بیان پر معذرت کرلی

موٹر وے زیادتی کیس، شہباز شریف نے بیان پر معذرت کرلی 


کراچی (جنگ نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے موٹر وے زیادتی کیس پر دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ موٹروے واقعے پر انتہائی افسردہ ہوں۔ سب کی طرح میں بھی اس بدقسمت واقعے پر دل گرفتہ ہوں، گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپنی بات مناسب طریقے سے نہیں کہہ سکا۔ میری بات سے جو تاثر ابھرا میرا وہ مطلب نہیں تھا۔ امید ہے کہ حکومت سیالکوٹ موٹروے پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے معاملے پر بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ جس سیالکوٹ موٹروے پر یہ ہولناک واقعہ پیش آیا وہ نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) نے بنائی تھی۔

تازہ ترین