• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی نے فالوورز بڑھانے کیلئے ٹک ٹاک پر شوہر کو مار دیا

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بیوی نے فالوورز بڑھانے کے لیے ٹک ٹاک پر شوہر کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کر دی۔

ویڈیو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر جمع ہو گئی۔

رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے علاقے رشید آباد کی رہائشی خاتون نے اپنے شوہر کی کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے، شہریوں کی بڑی تعداد افسوس کرنے کیلئے ٹک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کے گھر کے باہر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

پی ٹی اے کی ٹک ٹاک کو حتمی وارننگ

ٹک ٹاک پر پابندی میں ہمیں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے، حریم شاہ

پاکستان کی ٹک ٹاک کو بھی نازیبا مواد بلاک کرنے کی ہدایت

ٹک ٹاک کے پاکستانی صارفین کیلئے اردو میں کمیونٹی گائیڈ لائنز جاری

جب لوگوں نے عادل کو زندہ پایا تو شہریوں کے رنگ اڑ گئے جس پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جذبات مجروح کرنے پر عادل اور اس کی بیوی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

عوامی ردِ عمل دیکھ کر ٹک ٹاکر کی ٹک ٹاکر بیوی نے ایک اور ویڈیو بنائی اور اس میں کہا کہ اس کے شوہر باخیر و عافیت گھر پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین