• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں گوردوارہ بابے دی بیر میں سکھ برادری کو 73 برس بعد مقدس کتاب ’گرو گرنتھ صاحب‘ حوالے کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کئی سال پرانی گرو گرنتھ صاحب کتاب کو گجرات کے مسلمان خاندان نے اپنے پاس محفوظ رکھا ہوا تھا جسے آج گوردوارہ میں منعقدہ تقریب میں سکھ برادری کے حوالے کیا گیا ۔

اس موقع پر سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری مقدس کتاب کو مسلمانوں نے73 سال تک محفوظ رکھ کر بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

واضح رہے کہ سکھ مذہب کی مقدس کتاب ’گرو گرنتھ صاحب ‘کو مسلمان خاندان نے 1947 سے اپنے پاس محفوظ رکھا ہوا تھا ۔

تازہ ترین