• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، ارکان کے درمیان جھگڑا


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس پر پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور شیری رحمان نے  اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کردیا۔

 اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وقف املاک بل 2020 پیش کرنے کی تحریک پیش کی گئی، اسپیکر نے تحریک منظور ہونے کا کہا تو اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا۔

تحریک کی منظوری کے لیے گنتی کے دوران ایوان میں شور شرابہ ہوا، جبکہ ایوان میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے گئے۔

اجلاس میں کئی اپوزیشن ارکان ایجنڈے کے کاپی سے ہوائی جہاز بنا کر ایوان میں اڑاتے رہے۔

اسپیکرنے ارکان کو بار بار خاموش رہنےکی ہدایت کی، اپوزیشن نے گنتی کرانے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد تحریک کی منظوری کی گنتی کی گئی جس میں تحریک کی حمایت میں 200 اور مخالفت میں 190 ووٹ آئے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع نے کہا کہ تحریک میں ہماری ترامیم شامل نہیں ہوئی تو بلز کی مخالفت کریں گے۔

تازہ ترین