• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی پارلیمنٹ نے یوشی ہیڈے سوگا کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا

جاپان کی پارلیمنٹ نے آج یوشی ہیڈے سوگا کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا ہے۔ جاپانی پارلیمنٹ نے 71سالہ سابق کارڈ بورڈ فیکٹری ورکر اور ایک کاشتکار کے بیٹے کی دنیا کی تیسری بڑی معیشت کے لیڈر کے طور پر انتخاب کی تصدیق کردی۔

وہ اب سبکدوش اور جاپان کے طویل ترین عرصے تک وزیراعظم رہنے والے شنزوایبے کی جگہ حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت کرینگے۔ 

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شنزوایبے نے گزشتہ مہینے (اگست) میں اپنی خرابی صحت کی بنا پر اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا۔

 نئے وزیراعظم کی کابینہ کے زیادہ تر اراکین میں شنزوایبے دور کے وزرا ہی شامل ہیں، جن میں وزیرخارجہ اور وزیرخزانہ حسب سابق اپنے عہدوں پر فرائض انجام دیتے رہیں گے،  جبکہ نئے وزیراعظم، خود شنزوایبے کے آٹھ سالہ دور میں انکے دست راست تھے۔

تازہ ترین