• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایاجائے، ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاناما لیکس پر  اداروں کی خاموشی  افسوسناک ہے، اتنے سنگین الزامات پر محض الزام تراشیوں کی بجائے فوری طور پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بناکر ایسا انصاف کیا جائے جو سب کو دکھائی بھی دے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر شوکت رئوف صدیقی نے اپنے بیان میں کیا ،انہوںنے کہا کہ وزیراعظم  کے صاحب زادوں سمیت جن افراد پر بھی آف شور کمپنیاں بناکر قومی دولت چھپانے کے الزامات سامنے آئے ہیں ان تمام افراد کی انکوائری چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بناکر کی جائے اور جن پر بھی الزامات ثابت ہوں ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ،انہوں نے کہا کہ یہ بڑی تکلیف دہ بات ہے کہ اس طرح کے الزامات پر پوری دنیا میں کارروائیاں ہو رہی ہیں کئی لوگ اپنے عہدے چھوڑ چکے ہیں مگر ہمارے ہاں صرف پوائنٹ سکورنگ اور ذاتی الزام تراشی کی جا رہی ہے، صدر بار نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے وکلا برادری میں بھی تشویش پائی جاتی ہے لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر جوڈیشل کمیشن بناکر اس معاملے کی انکوائری کی جائے۔
تازہ ترین