راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد طارق عباسی نے آر پی او راولپنڈی کو سی پی او راولپنڈی کے خلاف کارروائی کیلئے جسٹس آف پیس کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے۔امتیاز نے قاضی حفیظ الرحمان ایڈووکیٹ کےذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے بھائی بختیار کوابوبکر نے گھر بلا کر قتل کردیا تھا۔لیکن تھانہ ریس کورس پولیس نے ڈکیتی کا رنگ دیدیا تھا۔جس پر جسٹس آف پیس کو درخواست دی گئی۔جھنوں نے سی پی او راولپنڈی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔