• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی اکتوبر میں خواتین کرکٹ سرگرمیاں شروع کرنے کا خواہاں

پی سی بی اکتوبر میں خواتین کرکٹ سرگرمیاں شروع کرنے کا خواہاں 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لئے سابق کوچ اقبال امام سمیت سابق انٹر نیشنل کھلاڑی مجاہد جمشید اور کئی کوچز امیدوار ہیں۔ دوسری جانب پاکستان خواتین ونگ نے کرکٹرز کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی ۔ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے بعد خواتین کرکٹ کی سرگرمیوں کی بحالی پی سی بی کا اگلا ہدف ہے۔ پی سی بی اکتوبر کے آخر میں خواتین کرکٹرز کی سرگرمیاں شروع کرنے کا خواہشمند ہے۔ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ چار ٹیموں کے درمیان کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے کورونا ایس اوپیز ویمن کرکٹ کے لیے بھی ہوں گے ۔ پی سی بی ویمن بائیو سیکور ببل کے لئے سنٹرل اسٹیشن کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ بائیو سیکور ببل اسٹیشن کے ساتھ ہی گرائونڈ کی دستیابی کو ترجیح دی جائے گی۔

تازہ ترین