کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسابق چیئر مین ضلع غربی اظہار احمد خان کا سوئم کا اجتماع انکی رہائش گاہ پرہوا۔سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری سابق ایم این اے فرحت خان ،اراکین رابطہ کمیٹی،حق پر ست ارکین صوبائی اسمبلی ،ٹائون وکارکنان اہل محلہ وعزیر واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع میں مرحوم اظہار احمد خان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی ۔