• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم دفاع پر پیرس میں تقریب، دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جائے، امجد عزیز قاضی

پیرس( رضا چوہدری ) فرانس کے دارالحکومت پیرس یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب قائمقام سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی اور ایئر کموڈور سید محمد عظمت علی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ کوویڈ 19سے متعلقہ پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یوم دفاع پر مختصر عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ژاں برنارڈ سیمپاسٹوس ، فرانسیسی قومی اسمبلی میں صدر فرانس پاکستان دوستی گروپ اور گروپ کے نائب صدر فرانسوا پوپونی مہمانان خصوصی کے طور پر اس تقریب میں شریک ہوئے۔ چارج ڈی افیئرز کے ساتھ مل کر ایم امجد عزیز قاضی اور ڈیفنس اتاشی ایئر کموڈور سید محمد عظمت علی نے شہدا کے اعزاز میں رسمی پھولوں کی چادر اور کیک کاٹنے کی رسمی ادا کی، عشائیہ میں ڈپلومیٹک کور کے ممبران اور فرانسیسی مسلح افواج کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو اجاگر کرنے والی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ قائم مقام سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی نے اس دن کی اہمیت اور پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی ملک کی حفاظت میں قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جائے، پاکستان امن کے لئے کھڑا ہے۔ ہماری امن کی خواہش خطے کے لوگوں کی معاشی خوشحالی اور ترقی کے لئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی جارحیت اور مداخلت سے مضبوطی سے نمٹا جائے گا۔امجد عزیز قاضی نے کہا کہ یہ دن افواج پاکستان کی جرات ، مضبوط ارادے اور قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت ہے۔ انہوں نے سامعین کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے اور مظلوم عوام کے بارے میں یاد دلاتے ہوئے کہا ، کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کی اپنی انصاف پسند جدوجہد میں ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ ڈیفنس اتاشی نے کہا کہ یہ دن ہر سال ہمارے شہداء اور پسماندگان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اتحاد کے ساتھ ملک کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ، ہم پاکستان کے فوجیوں اور ایئر مینوں کا احترام کرتے ہیں ، جن کی پوری قوم کی بھرپور حمایت حاصل ہے ، اور دشمن کی جارحیت کو ناکام بناکر کامیابی سے وطن کا دفاع کیا۔
تازہ ترین