• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کا ایرانی فیصلے پر خیر مقدم

ویانا ( نیوزڈیسک) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران کی جانب سے 2مراکز کے معائنے کی اجازت دینے پر خیر مقدم کیا ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی نے ویانا میں منعقدہ معمول کے اجلاس میں تہران حکومت کے فیصلے کی تعریف کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران 2015ء میں 6عالمی طاقتوں سے کیے گئے سمجھوتے کے تحت جوہری تنصیبات میں آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو جانے کی اجازت دیتا رہا ہے، تاہم اس نے 2مراکز کے لیے اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ عالمی ایجنسی نے اپنے حالیہ جائزے میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ایران نے مجوزہ مقدار سے 10 گنا زیادہ یورینیم تیار کرلی ہے۔

تازہ ترین