• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریپ کیسز کے خلاف موثر قانون سازی کی جائے، امین مرزا

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) عوامی اور کاروباری شخصیات نے لاہور موٹروے پر ریپ واقعہ کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں کو نشان عبرت بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے۔ معروف کاروباری شخصیت امین مرزا گوجر خانوی نے کہا ہے کہ سانحہ موٹروے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایسے افسوس ناک واقعات کی روک تھام اور مجرموں کو عبرت ناک سزا دینے کیلئے قومی اسمبلی میں قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقامی کاروباری شخصیت رزاق بٹ نے کہا ہے کہ موٹروے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور شرمناک ہے حکومت وقت کو فوری نوٹس لے کر ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینی چاہئے تاکہ وہ دوبارہ ایسی حرکت نہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے۔ سیاسی سماجی رہنما نواز مرزا نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں سخت قانون ہوتا تو ایسے واقعات نہ ہوتے مگر بدقسمتی سے کوئی قانون نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات کا ہونا آئے روز کا معمول بن گیا ہے۔

تازہ ترین