• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوآبادیاتی ماضی سے چھٹکارا، بارباڈوس کا ملکہ الزبتھ کو ریاستی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

لندن (جنگ نیوز )بارباڈوس نے اعلان کیا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی بطور سربراہ مملکت حیثیت کو ختم کر دیا جائے اور ملک میں مکمل طور پر ایک جمہوری نظام حکومت رائج کیا جائے۔ کیریبئین جزیرے کی حکومت کا کہنا ہے ʼاب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے نو آبادیاتی ماضی کو مکمل طور پر پیچھے چھوڑ دیں۔بارباڈوس چاہتا ہے کہ یہ عمل نومبر 2021میں ملک کی برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے 55سال کے موقع پر مکمل کر لیا جائے۔

تازہ ترین