• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی ملک کیلئے 20 لاکھ ٹن گندم کی درآمد افسوسناک ہے‘ افتخار مٹو

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان امسال 20لاکھ ٹن گندم درآمد کریگا‘ گزشتہ حکومت کے پانچ سالوں میں حکومت نے کوئی گندم درآمد نہیں کی بلکہ گندم کی درآمد پر 60فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی تھی۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے‘ اس کا حکومتی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں گندم درآمد کرنا افسوسناک ہے۔درآمدی گندم 16ستمبر کو 2090‘ ملکی گندم 2250روپے من تک پہنچ گئی یہ بات پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق چیئرمین افتخار احمد مٹو نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ حکومت نے فلور ملوں کو کٹائی کے وقت گندم کی خریداری سے جبری روکا‘ گندم مافیا اس دوران آزادانہ طور پر گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے میں مصروف رہا۔

تازہ ترین