اسلام آباد (اے پی پی)(اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ریلوے کیلئے6 ارب،دینی مدارس کیلئے25کروڑ60 لاکھ کی گرانٹس منظور کرلی گئیں، معذور افراد کیلئے1500 سی سی تک ٹیکس فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت ، گندم کی درآمدکا فیصلہ اگلے اجلاس میں کیا جائیگا۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے معذورافراد کیلئے اسکیم کے تحت کسٹم ڈیوٹی فری کاروں کی درآمد میں ترامیم کی اجازت دیدی دیتے ہوئے کاردرآمدکرنے والے افراد کی ماہانہ آمدنی کی حد20 ہزار روپے سے لیکرایک لاکھ روپے سے بڑھا کرایک لاکھ روپے سے لیکر2 لاکھ روپے ماہانہ کردی ہے،ای سی سی نے پاکستان سنگل ونڈوکمپنی اورکمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی منظوری بھی دے دی ہے۔
گندم کی درآمد کے حوالہ سے فیصلہ ای سی سی کے رواں ہفتہ ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیاجائے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کووزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقد ہوا .اجلاس میں معذورافراد کیلئے سکیم کے تحت کسٹم ڈیوٹی فری کاروں کی درآمد میں ترامیم کی اجازت دی گئی۔
نئی ترامیم کے بعد کاردرآمدکرنے والے افراد کی ماہانہ آمدنی کی حد20 ہزار روپے سے لیکرایک لاکھ روپے سے بڑھا کرایک لاکھ روپے سے لیکر2 لاکھ روپے ماہانہ کردی ہے،سکیم کے تحت کاردرآمدکرنے والے شخص کوصرف اسی صورت میں کاردرآمدکرنے کی اجازت ہوگی ۔