اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی 22 ستمبر تک تعمیل کرائی جائے، ایون فیلڈ ریفرنس میں وارنٹ صرف اپیلوں پر حاضری یقینی بنانے کے لئے جاری کئے گئے۔
میڈیا کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں الگ الگ حکم نامہ جاری کر دیا، عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔