• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں چینی کمپنی پر ہزاروں بھارتیوں کی ڈیجیٹل جاسوسی کا الزام

نئی دہلی (جنگ نیوز )چین کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی پر ہزاروں بھارتیوں کی جاسوسی کا الزام عائد کیا گیاہے ،بھارتی اخبار نے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کمپنی کے تانے بانے چینی حکومت اور خاص طور پر چین کی کمیونسٹ پارٹی سے جا ملتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے جاسوسی کرنے کا سوال دنیا بھر کی سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔بھارتی کیلئے یہ معاملہ اور بھی مسائل سے بھرپور ہے۔ خاص طور پر ایک ایسے وقت میں یہ مزید اہم ہو جاتا ہے جب چین میں قائم انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ’شنہوا‘ پر تقریبا 10ہزار بھارتی شہریوں کی ’ڈیجیٹل نگرانی‘ کے الزامات لگائے گئے ہیں۔انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کمپنی کے تانے بانے چینی حکومت اور خاص طور پر چین کی کمیونسٹ پارٹی سے جا ملتے ہیں۔

تازہ ترین