• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ملزم عابد کو پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دے دیا

پولیس نے ملزم عابد کو پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دے دیا 


لاہور: (جنگ نیوز) موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد اب تک قانون کی گرفت میں نہ آسکا، پولیس نے ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دے دیا۔ گرفتار ملزم شفقت سے جیل میں تفتیش جاری ہے۔موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کو 8 روز گزر گئے، پولیس مرکزی ملزم عابد علی کو گرفتار نہ کرسکی۔ جدید ٹیکنالوجی اور پھرتیاں سب بے سود رہیں، سی آئی اے پولیس سے کچھ نہ بنا تو ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دے دیا گیا۔ابھی تک متاثرہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ نہ ہوسکا، کوششیں جاری ہیں، خاتون کے بیانات قلمبند کرانے کے لیے علیحدہ ٹیم بنا دی گئی جو رابطہ کرے گی۔

تازہ ترین