• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں اصلا حات ،سفارشات پر عملد رآمد رپورٹ سپر یم کو رٹ میں پیش

اسلام آباد( طاہر خلیل )وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے جیلوں میں اصلا حات سے متعلق سفارشات پر عملد رآمد کی سا تویں سہ ماہی رپورٹ سپر یم کو رٹ میں پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں جیلوں کی اصلا ح کے با رے میں پیشرفت بیان کی گئی ہے۔وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے چا روں صو بوں کے متعلقہ حکام کو اوورسا ئٹ اور ویلفیئر کمیٹیوں کی کارکردگی کو مز ید بہتر بنا نے، تمام جیلوں میں قید یوں کو پینے کا صاف پا نی ، متوازن غذا کی فراہمی کو یقینی بنا نےاور نئی جیلوں کو جلد مکمل کر نے کی ہدا یت کی ہے تا کہ جیلوں میں قید یوں کا ہجوم کم ہو اور ان کو بہتر سہو لیا ت میسر ہوں۔ وفاقی محتسب نے جیلوں سے متعلق اداروں، جیسے پولیس، پرو سیکیو شن اور نادرا وغیرہ کو با ہمی رابطے کیلئے جدید ٹیکنا لو جی اختیار کر نے اور قید یوں کی نقل وحر کت کیلئے بائیو میٹرک سسٹم جلد مکمل کرنے کی بھی ہدا یت کی۔وفاقی محتسب نے سپر یم کورٹ میں رپورٹ پیش کر نے سے قبل چاروں صو با ئی چیف سیکر ٹر یز، وزارت داخلہ و ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران اور آئی جی جیل خانہ جات کیساتھ آن لا ئن رابطہ کر کے پیشرفت معلوم کی۔

تازہ ترین