پشاور (لیڈی رپورٹر)جامعہ پشاور کے کلاس فور کنٹریکٹ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ایڈمنیسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ انتظامیہ کے خلاف شدید نعر بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت کنٹریکٹ ملازمین نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھاکہ دس دس سالوں سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں جبکہ رینول ارڈز بھی آئے ہین لیکن آرڈرز نہیں دئے جا رہے جسکی وجہ سے پچھلے چار ماہ سے ملازمین کی تنخواہیں بند ہے اور 500ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا ۔