• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ون ڈے، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیدی


آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آخری ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا نے 302 رنز کا ہدف 7 وکٹ پر حاصل کر کے 3 میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ متاثر کن نہیں رہا اور میچ کی ابتدائی دو گیندوں پر ان کے دو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئراسٹو نے نمایاں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 112 اسکور بنائے، ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے جبکہ بلنگز نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 57 رنز کی اننگ کھیلی۔

کرس ووکس نے دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ٹیم کے اسکور میں 53 رنز کا اضافہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے انگلش ٹیم کے 3 شکار کیے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کا بھی آغاز کچھ خاص نہیں رہا محض 73 کے مجموعہ پر ان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، جس کے بعد یہ واضح نظر آرہا تھا کہ آسٹریلیا 302 رنز کا ہدف بامشکل حاصل کرسکے۔

ایلکس کیری اور گلین میکسویل نے ناممکن کو ممکن بنادیا اور انگلینڈ کے ہاتھوں سے جیت بازی چھین لی، دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 212 رنز کی شراکت قائم کی۔

گلین میکسویل نے 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنائے جبکہ ایلکس کیری نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 106 اسکور کئے۔

آسٹریلیا کے گلین میکسویل کومیچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تازہ ترین