• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 9 سالہ لڑکے سےمبینہ بدفعلی، ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے گلبہار میں 9 سالہ لڑکے کے ساتھ مبینہ بدفعلی واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود گلبہار میں 9 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کی کوشش کا مقدمہ رضویہ تھانے میں درج کیا گیا، واقعہ 15ستمبر کو پیش آیا تاہم بچے نے اپنے والدین کو اگلے روز بتایا جس کے بعد والد گزشتہ روز بچے کو تھانے لیکر آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا میڈیکل کرالیاگیا ہے رپورٹ آنے کے بعد بدفعلی کی تصدیق یا تردید ہوگی، جبکہ بدفعلی کی کوشش کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے: جھڈو، بچے کیساتھ بدفعلی، ملزم فرار

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے اور اسے آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

تازہ ترین