• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے 2 کالجز کے16 اساتذہ کورونا میں مبتلا، سعید غنی


سندھ کے 2 کالجوں کے16 اساتذہ نے کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سیہون شریف کےپرنسپل کی جانب سے ڈائریکٹر حیدرآباد ریجن کو لکھے گئے خط کے مطابق 12ستمبر کو کالج اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے تھے جس کے بعد 8اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کالج پرنسپل کے مطابق ٹیسٹ مثبت آجانے والے 8 اساتذہ نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کاکہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مٹیاری کے بھی 8 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سعید غنی نے بتایا کہ سندھ کے 2کالجوں میں مجموعی طور پر 16 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد دونوں کالجوں کو بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 22تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین