سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) کپڑوں میں آگ لگنے سے9سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ نواحی علاقہ آڈھا کے رہائشی الیاس علی کی 9سالہ بیٹی آگ جلانے والے لائٹر سے کھیل رہی تھی کہ اچانک اس کے اپنے ہی کپڑوں کو آگ لگ گئی ۔گھر والوں کے آگ بجھانے تک بچی کا جسم50فیصد جل چکا تھا۔ زخمی لڑکی کو ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کر دیا۔