سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے2نوجوانوں کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ سے پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے حسین اور شہزاد کو گرفتار کرکے انکی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لی اور مقدمہ درج کرلیا۔