• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹرمانچسٹر کے شہروں میں کورونا تیزی سے بڑھنے لگا

مانچسٹر( علامہ عظیم جی ) گریٹر مانچسٹر میں کورونا وائرس باقی برطانیہ کی نسبت زیادہ پھیل گیا ، گریٹر مانچسٹر کے کئی شہر زد میں آ چکے ہیں، مانچسٹر نے جنگ کے نمائندے غلام مصطفی مغل بھی کورونامیں مبتلا ہوگئے۔ گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ گریٹر مانچسٹر کے شہربولٹن میں ایک ہزار میں سے دوسو فیصد مثبت کیس پائے گئے ہیں، یہ تعداد لیسٹر سے بھی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گریٹر مانچسٹر میں کورونا تیزی سےبڑھ رہا ہے لیکن بولٹن میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ ویسٹ میں خصوصا بولٹن ،اولڈہم، ٹریفورڈ کے گردونواح زیادہ متاثرہورہے ہیں، تمام کمیونٹیزکو پبلک ہیلتھ سروس کے ساتھ تعاون کرنے اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اینڈ ٹریس کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہےاور جلد ہی عوام کو یہ سہولت پہنچائی جائے گی ۔خیال رہے کہ گریٹر مانچسٹر میں پاکستانی اور دیگر نسلی اقلیتوں میں کوروناکی شرح زیادہ پائی جاتی ہے ۔
تازہ ترین