گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ نے ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے ہڑتال کی اوروکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے اور اسی سلسلہ میں قائد اعظم بار ہال میں ایک اجلاس بھی ہوا جس میں ڈسٹرکٹ بار کے ممبرا ن نے اظہار خیال کیا جس کے بعد صدر بار وقار حسین بٹ اور جنرل سیکرٹری سید عمران حیدر نقوی ، جوائنٹ سیکرٹری عامر نذیر چوہدری کی قیادت میں سیشن کورٹ سے لیکر ضلع کچہری تک ریلی نکالی گئی ۔