• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقع پہن کر اپنی دوست سے ملنے والا لڑکا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی( جنگ نیوز) صادق آباد کے علاقے سنیما روڈ پر برقع پہن کر اپنی دوست سے ملنے والا لڑکا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، میڈیا رپورٹس کےمطابق ملزم نے کتابیں ہاتھ میں لے کر اور سیاہ برقع پہن کراپنی دوست سے ملنے کے لیے لڑکی کا روپ دھارا۔اہل علاقہ کو شک ہوا تو پولیس کو اطلاع دی، پولیس کی بروقت کارروائی کرکے ملزم کو پکڑ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفیش کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین