• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد کی گرفتاری کا آپریشن ناکام

موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد کی گرفتاری کا آپریشن ناکام 


لاہور، قصور(نمائندگان جنگ، جنگ نیوز) موٹر وے زیادتی کیس کےمرکز ی ملزم عابدکی گرفتاری کاآپریشن ناکام ہوگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غلط اطلاع پر کیاگیا،دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہےکہ موٹروے زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون نے دونوں ملزمان عابد اور شفقت کو شناخت کرلیاہے۔ سی سی پی اولاہورعمرشیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض چوہان نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے دونوں ملزمان عابد اور شفقت کو پہچان لیا ہے، وقار الحسن کی گرفتاری سے ہی ملزم شفقت تک پہنچنا ممکن ہوا اور وقار الحسن کو مقامی لوگوں نے پولیس کے حوالے کیا، وقار نے سب کچھ بتایا کہ کون کون ملزم ہیں،دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد10روزبعد بھی گرفتارنہ ہوسکاگزشتہ رات کے چھاپوں میں بھی ملزم بچ نکلا، رات گئے قصور میں سرچ آپریشن کیا گیا اور 2 کلو میٹر پر پھیلے کھیتوں کو گھیرے میں لے کر تلاشی لی گئی تاہم مرکزی ملزم پھر بھی ہاتھ نہ آ سکا، پولیس یا سی ٹی ڈی نے آپریشن ناکام ہونے کی وجہ نہیں بتائی،آپریشن کے دوران کئی گھنٹے تک علاقے میں کرفیو کا سماں رہااور، گھر گھر تلاشی لی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد وہاں موجود ہی نہیں تھا آپریشن غلط اطلاعات پر کیاگیا۔

تازہ ترین