• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کی افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار

سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کی افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار 


ملتان (خبرایجنسی) سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کی افتتاحی تقریب بد نظمی کا شکار ہو گئی، تقریب میں عمران خان کی تصویر نہ ہونے پر احتجاج ، پولیس نے مظاہرین کو پنڈال سے باہر بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق ملتان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا تاہم سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کی افتتاحی تقریب عمران خان کی تصویر نہ ہونے پر بدنظمی کا شکار ہو گئی۔کارکنوں کی جانب سے عمران خان کی تصاویر نہ ہونے پر احتجاج کیا۔ بعدازاں پولیس نے احتجاج کرنے والے افراد کو پنڈال سے باہر بھیج دیا۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے مئی میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔وفاقی حکومت نے 15اکتوبر سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بحال کرنے اور 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری بھی دے رکھی ہے۔

تازہ ترین