• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسان کو سہولت دینا پورے ملک کے فائدے میں ہے، پرویز الہٰی


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کسان کو سہولیات دینا پورے ملک کے فائدے میں ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی زیر صدارت اسپیشل کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ کسان ملک کا اہم ترین اور 88 فیصد طبقہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی اسٹوریج کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں ساڑھے 12 ایکٹر سے کم رقبے والے کسانوں پر ٹیکس معاف کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی وزارت اعلیٰ میں کسانوں کو بلاسود قرضے دیے اور آبیانہ کا فلیٹ ریٹ مقرر کیا۔

تازہ ترین