• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہاشم آملہ نے کپتانی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Latest News
کیپ ٹائون .......انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا،اس ٹیسٹ کے ساتھ ہی ہاشم آملہ نے کپتانی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

کیپ ٹائون ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ نے 16 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز شروع کی65 اوورز کے کھیل میں انگلینڈ نے چھ وکٹ پر 159 رنز بنائے تھےکہ ٹیسٹ ڈرا ہوگیا ۔میچ ختم ہونے کے فوری بعد ہاشم آملہ نے کپتانی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ہاشم آملہ کی قیادت میں جنوبی افریقا کو بھارت سے ٹیسٹ سیریز میں شکست بھی ہوئی تھی،انگلینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی ٹیمپہلا ٹیسٹ بھی 241 رنز کے بڑے مارجن سے ہارچکی ہے ۔

انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بقیہ دو ٹیسٹ میںجنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے اے بی ڈیولیئرز کپتانی کے فرائض انجام دینگے۔
تازہ ترین
تازہ ترین