• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی خدمت کا سلسلہ جاری اور بنیادی مسائل حل کرینگے‘اے این پی

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر نوابزادہ ارباب عمر فاروق نے کہاہے کہ پارٹی منشور پر کاربند رہتے ہوئے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ،عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ،پارٹی کے مختلف علاقوں میں تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ 8اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں جلسہ تاریخی ہوگا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزضلعی نائب صدر عین الدین ترین ،لیبرسیکرٹری ندیم کاسی سمیت دیگر کارکنوں کے ہمراہ کچرہ روڈ حلقہ 36،ملا سلام روڈ حلقہ 41،ترین روڈحلقہ 23میں اپنی طرف سے تجویز کردہ ترقیاتی کاموںکے معائنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام خوشنما نعروں پر یقین نہ رکھیں ،نوابزادہ عمر فاروق کاسی کی جانب سے تجویز اور درخواست پر صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ کے فنڈز سے منصوبوں پر کام جاری ہے ،پارٹی منشور پر کاربند رہتے ہوئے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ،عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ،پارٹی کے مختلف علاقوں میں تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کا تسلسل کے ساتھ دوروں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین