• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کے اجتماعی مسائل پر توجہ دے‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،جنرل سیکرٹری میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،آغا عمر شاہ،شاہ مسعود کاکڑ،حاجی نصر اللہ تارن،ضیاء الدین کاکڑ،حاجی پائند خان کاکڑاورحاجی عبدالرحیم نے بیان میں کہا ہے کہ سپیرہ راغہ روڈ کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے کیونکہ روڈ کے خستہ حالی کی وجہ سے عوام کو مسائل کا سامنا ہے اور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے حکومتی رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سپیرہ راغہ روڈ کیلئے فنڈز جلد ریلیز کرتے ہوئے مذکورہ روڈ کا کام مکمل کیا جائے۔انہوں نے غیر منتخب افراد کو کروڑوں روپے فنڈز جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں یکساں فنڈز ریلیز کئے جائیں غیر منتخب نمائندوں کو فنڈز کی بجائے عوام کے اجتماعی مسائل پر توجہ دی جائے۔
تازہ ترین