ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ صوبے کو پولیو سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے، پولیو ٹیمیں بچوں کو سکول جاکر بھی قطرے پلائیں۔پولیو مہم جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے بعد سب کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا اس مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی،سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈبلیو ایچ او ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد بھی موجود تھے۔