• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بزدار سے اخبار فروش رہنمائوں کی ملاقات، رہائشی کالونی کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اخبار فروش یونین اور فیڈریشن کے عہدیداروں نے ملاقات کی، یہ ملاقات مہر ریاض قہم اور مہر ظفر قہم کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اخبار فروش برادری کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔صدر اخبار فروش یونین ملک نواز اتیرا اور ملک عرفان اتیرا نے مطالبہ کیا کہ اخبار فروشوں کیلئے رہائشی کالونی دی جائے،وزیراعلیٰ نے اخبار فروش عہدیداروں اور فیڈریشن ممبران کو لاہور طلب کر لیا۔اس موقع پر شوکت قہم، حبیب اتیرا اور محمد شاہد بھی موجود تھے۔
تازہ ترین