کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں متوازی ہاکی ایسوسی ایشن کی کوشش تیز ہوگئی ہےاس حوالے سے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اور فیڈریشن کے ایک عہدے دار کو بھی پس پردہ قرار دیا جارہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن میں جاری گروپنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اسے ختم کرنے اور ہاکی کھیل کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔