• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک: نسل پرستانہ حملے پر اٹلانٹا کی پرواز سے مسافر گرفتار

امریکا میں نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر اٹلانٹا کی ڈیلٹا ایئر کی پرواز سے ایک 60 سالہ بروکلین کے مسافر کو مبینہ طور پر نسل پرستانہ رویے پر گرفتار کیا گیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز میں 160 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ سے روانگی کے وقت مسافر نے اچانک گالیاں دیں اور شور شرابا شروع کر دیا۔ 

جس پر تقریباً 45 منٹ تاخیر سے مسافروں میں بے چینی پھیل گئی۔ جب عملے نے اسے روکنے کی کوشش کی تو وہ جارحیت پر اتر آیا۔ 

ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق پرواز کی روانگی میں خلل کے باعث پولیس طلب کرلی گئی۔ پولیس کے ذریعے مسافر کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا۔ 

ملزم پر مبینہ طور پر ایک مسافر پر حملے، بدتمیزی، پرواز میں خلل، گرفتاری کے دوران مزاحمت اور سرکاری فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید