• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر12 ایشین بیس بال چیمپئن شپ ملتوی 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرونا وائرس کی وجہ سے بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے تائیوان میں کھیلی جانے والی 11ویں انڈر12 ایشین بیس بال چیمپئن شپ اگلے سال مارچ تک ملتوی کردی ۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کے مطابق چونکہ کرونا کا مرض ابھی بھی دنیا کے بیشتر ممالک کو متاثر کررہا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی سفر ی پابندیاں بھی عائد ہیں ۔ ان سب عوامل کی موجودگی میں کسی بھی انٹر نیشنل مقابلے کا انعقاد ناممکن ہے ۔

تازہ ترین