• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور، لڑکی سے زیادتی، جائے وقوع سے ملزم کا جوتا برآمد


پنجاب کے ضلع بہاول پور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی میں 20 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور خود کشی کے کیس میں پولیس نے جائے وقوع سے ملزم لقمان کا جوتا اور رومال بھی برآمد کرلیا۔

خیر پور ٹامیوالی میں 3 دن قبل مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی 20 سالہ لڑکی کے کیس میں ملوث ملزم لقمان کو ڈین این اے کے لیے کل لاہور لے جایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شام جائے وقوع سے ملزم کا جوتا اور رومال بھی برآمد ہوا ہے۔

ملزم کوگزشتہ روز 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیاہ ے جبکہ ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ بہاولپور میں 20 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، لڑکی تھانے کے چکر لگاتی رہی لیکن پولیس نے ایک نہ سنی جس کی وجہ سے لڑکی نے دل برداشتہ ہو کر زہر پی کر خودکشی کر لی تھی۔

لڑکی کے والد کے مطابق اس کی بیٹی کو ملزم نے کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانہ خیر پور ٹامیوالی کے چکر لگاتی رہی لیکن پولیس نے اس لڑکی کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

لڑکی کے اہلِ خانہ کے مطابق لڑکی نے پولیس کے رویے سے تنگ آ کر زہریلی دوا پی کر خودکشی کر لی تھی۔

لڑکی کے خودکشی کرنے کے بعد ڈی پی او صہیب اشرف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے انہیں اور ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

تازہ ترین