• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ماہا کیس، ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ


کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس میں نامزد دو ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست کی پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس میں نامزد 2 ملزمان جنید اور وقاص کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ملزمان جنید اور وقاص اپنے وکلاء جبکہ کیس کے تفتیشی افسر اور ڈاکٹر ماہا کے والد مدعی مقدمہ آصف شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

مدعی مقدمہ کے وکیل نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جنید کا پہلے بھی کریمنل ریکارڈ موجود ہے، جنید کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں فائرنگ کا مقدمہ درج ہے۔

جس پر ملزم جنید کے وکیل نے کہا کہ وہ مقدمہ سی کلاس ہوکر ختم ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ملزمان کے خلاف ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین